منگل، 28 نومبر، 2017

یہی ھنگامہء سود و زیاں تھا ۔ ۔ احمد ندیم قاسمی

Ahmad Nadeem Qasmi Urdulafz Poetry

یہی ھنگامہء سود و زیاں تھا

یہی بے رنگ اور بے رَس جہاں تھا

یہی میں تھا، یہی تُم تھے، لیکن

نہ جانے اُن دنوں یہ دل کہاں تھا
۔ ۔ ۔

جمعرات، 26 اکتوبر، 2017

تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا ۔ ۔ احمد ندیم قاسمی

Ahmad Nadeem Qasmi

تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا

اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے

ہفتہ، 21 اکتوبر، 2017

بیٹھا ہوگا کہیں جھوٹوں میں وہ جھوٹا بن کر ۔ ۔ احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی اردو لفظ شاعری

بیٹھا ہوگا کہیں جھوٹوں میں وہ جھوٹا بن کر 

کوئی سچا بھی اگر جھوٹ کے اس دور میں ہے

تنگ آجاتے ہیں دریا جو کوہستانوں میں ۔ ۔ احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی اردو لفظ شاعری

تنگ آجاتے ہیں دریا جو کوہستانوں میں !

سانس لینے کو نِکل جاتے ہیں میدانوں میں
---
خیر ہو دشت نوردانِ محبّت کی، کہ اب !

شہر بستے چلے جاتے ہیں بیابانوں میں
---
مال چُوری کا، جو تقسیم کیا چُوروں نے !

نِصف تو بَٹ گیا بستی کے نِگہبانوں میں
---
کون تاریخ کے اِس صِدق کو جُھٹلائے گا

خیر و شر دونوں مقیّد رہے زِندانوں میں
---
جُستجُو کا کوئی انجام تو ظاہر ہو، ندیؔم !

اِک مُسلماں تو نظر آئے، مُسلمانوں میں
---