بدھ، 25 اکتوبر، 2017

فریبِ حُسن سے گبرو مسلماں کا چلن بگڑا ۔ ۔ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش اردو لفظ شاعری

فریبِ حُسن سے گبرو مسلماں کا چلن بگڑا

خدا کی یاد بھولا شیخ، بُت سے برہمن بگڑا
۔ ۔ ۔
امانت کی طرح رکھا زمیں نے روز محشر تک

نہ اک مُو کم ہوا اپنا ، نہ اک تارِ کفن بگڑا
۔ ۔ ۔
لگے مُنہ بھی چڑانے دیتے دیتے گالیاں صاحب

زباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجئے دہن بگڑا
۔ ۔ ۔
بناوٹ کیفِ مے سے کھُل گئی اُس شوخ کی آتش

لگا کر مُنہ سے پیمانے کو، وہ پیمان شکن بگڑا
۔ ۔ ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔