پیر، 13 نومبر، 2017

کسی موسم ہوا سے دوستی آغاز کرتے ۔ ۔ جلیل عالی

Jalil Aali Urdulafz Poetry

کسی موسم ہوا سے دوستی آغاز کرتے

پرندے دشت کے سارے شجر ہمراز کرتے
۔ ۔ ۔
اک اوجِ شوق سے گر دیکھتے اِس شہرِ جاں کو

مناظر حیرتوں کے اور ہی در باز کرتے
۔ ۔ ۔
فروزاں تھے لہو میں درد کے مہتاب جتنے

سب اُس کے عکس تھے کس سے کسے ممتاز کرتے
۔ ۔ ۔
بجھا کر آفتاب اب اس کا ماتم کر رہے ہیں

گہن تو اک ذرا سا تھا نظر انداز کرتے
۔ ۔ ۔
یہیں ان وادیوں کی گونج بنتے گیت اپنے

انہی خاموش جذبوں کو جو ہم آواز کرتے
۔ ۔ ۔
کوئی تو سطر عالی کہکشاں صورت چمکتی

کہیں تو سحر کوئی پھونکتے اعجاز کرتے
۔ ۔ ۔

منگل، 7 نومبر، 2017

ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ۔ جون ایلیاء

John Elia UrduLafz Poetry

ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﺷﮑﺮﯾﮧ ﻣﺸﻮﺭﮮ ﮐﺎ، ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ
۔ ۔ ۔

وہ دن گزر گئے ، وہ کیفیت گزرتی نہیں ۔ ۔ سعود عثمانی

Saud Usmani Urdulafz Poetry

وہ دن گزر گئے ، وہ کیفیت گزرتی نہیں

عجیب دھوپ ہے دیوار سے اترتی نہیں
۔ ۔ ۔

رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے ۔ ۔ سعود عثمانی

Saud Usmani Urdulafz Poetry

رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے

جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے
۔ ۔ ۔
کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی

کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے
۔ ۔ ۔
ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے

پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے
۔ ۔ ۔
لوگ کہتے ہیں کہ تو دور افق پار گیا

کیا کہوں اے مرے دل میں اتر آنے والے
۔ ۔ ۔
جانے والے تری مرقد پہ کھڑا سوچتا ہوں

خواب ہی ہوگئے تعبیر بتانے والے
۔ ۔ ۔
ہر نیا زخم کسی اور کے سینے کا سعود

چھیڑ جاتا ہے مرے زخم پرانے والے
۔ ۔ ۔

جب اپنےحرف میں اپنی مراد رکھیے گا ۔ ۔ سعود عثمانی

Saud Usmani Urdulafz Poetry

جب اپنےحرف میں اپنی مراد رکھیے گا

مجھےبھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا
۔ ۔ ۔

آسماں بھی نہیں' زمیں بھی نہیں ۔ ۔ سعود عثمانی

Saud Usmani Urdulafz Poetry

آسماں بھی نہیں' زمیں بھی نہیں

ہم کہیں بھی نہیں کہیں بھی نہیں

عمر بھر ساتھ ساتھ چلتی رہیں

چند پرچھائیاں جو تھیں بھی نہیں
۔ ۔ ۔

دہکتا چھوڑ گیا دل بھی تنگ آکے مجھے ۔ ۔ سعود عثمانی

سعود عثمانی اردو لفظ شاعری

دہکتا چھوڑ گیا دل بھی تنگ آکے مجھے

چراغ بجھ تو گیا ہے مگر جلا کے مجھے
۔ ۔ ۔

پیر، 6 نومبر، 2017

کہیں کچھ اور بھی ہوجاؤں نہ ریزہ ریزہ ۔ ۔ سعود عثمانی


کہیں کچھ اور بھی ہوجاؤں نہ ریزہ ریزہ

ایساٹوٹا ہوں کہ جڑتے ہوئےڈر لگتا ہے
۔ ۔ ۔

ہفتہ، 4 نومبر، 2017

یہ رعنائی جو آنکھوں کے لیئے سامان ِ جَلوہ ہے ۔ ۔جون ایلیاء

John Elia UrduLafz Poetry

یہ رعنائی جو آنکھوں کے لیئے سامان ِ جَلوہ ہے

لباس ِ مُفلِسی میں کتنی بے قیمت نظر آتی

یہاں تو جاذبیت بھی ہے دولت ہی کی پَروَردہ

یہ لڑکی ، فاقہ کَش ہوتی، تو بد صورت نظر آتی

بدھ، 1 نومبر، 2017

رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر ۔ ۔ جمال احسانی

Jamal EhsaaniUrdulafz Poetry

رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر

لیکن اِک آدمی ہے ہمارا زمین پر
۔ ۔ ۔
طُرفہ کہ رمِ گریہ و زاری بھی اُٹھ گئی

مشکل تو پہلے ہی تھا گزارا زمین پر
۔ ۔ ۔
بھٹکے ہوؤں کو راہ دِکھانے کو کم نہیں

ٹُوٹے ہوئے دِیے کا کنارا زمین پر
۔ ۔ ۔
اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے

میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر
۔ ۔ ۔
باقی تو جو بھی کچھ ہے اضافی ہے سب یہاں

اِک آنکھ ہے اور ایک نظارا زمین پر
۔ ۔ ۔
دیکھا نگاہ بھر کے مجھے اس نے پھر جمال

روشن کیا چراغ، دوبارا زمین پر
۔ ۔ ۔