جمعرات، 15 جون، 2017

نور معرفت ۔ ۔ شیخ سعدی

نور معرفت

حضرت شیخ سعدی شیرازی

نور معرفت

بیان کیا جاتا ہے، ایک عابد و زاہد اور شب بیدار شخص کئی من غذا کھاتا اور ہر شب ایک قرآن پاک ختم کرتا تھا۔ کسی دانا نے اس کا حال سنا تو کہا، کاش وہ آدھی روٹی کھایا کرتا اور ساری رات سویا کرتا!

پیٹ خالی ہو تو حاصل ہو گا نور معرفت

ہو گی پرواز تخیل منزل افلاک تک

حکمت و دانائی سے اس وسطے خالی ہے تو

پیٹ کو اپنے غذا سے بھر لیا ہے ناک تک

وضاحت

حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں عبادت و ریاضت کے اصل مقصد کی طرف اشارہ کیا ہے، اور وہ ہے تزکیہ نفس۔ اگر یہ مقصد حاصل نہ ہو، انسان کا دل بد ستور دنیاوی لذتوں اور مادّی فائدوں کی طرف راغب رہے تو ہر شب پورا قرآن ختم کرنا بھی بے فائدہ ہو گا۔ اس کے علاوہ نفس پر بسیار خوری کے نقصانات اور کم خوری کے فائدے بیان فرمائے ہیں۔ 

٭٭٭

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔