پیر، 13 نومبر، 2017

تو مجھ کو سن رہا ہے تو سنائی کیوں نہیں دیتا ۔ ۔ منیش شکلا

Manish Shukla Urdulafz Poetry

تو مجھ کو سن رہا ہے تو سنائی کیوں نہیں دیتا

یہ کچھ الزام ہیں میرے صفائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
مرے ہنستے ہوئے لہجے سے دھوکہ کھا رہے ہو تم

مرا اترا ہوا چہرہ دکھائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
نظر انداز کر رکھا ہے دنیا نے تجھے کب سے

کسی دن اپنے ہونے کی دہائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
میں تجھ کو دیکھنے سے کس لئے محروم رہتا ہوں

عطا کرتا ہے جب نظریں رسائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
کئی لمحے چرا کر رکھ لئے تو نے الگ مجھ سے

تو مجھ کو زندگی بھر کی کمائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
خود اپنے آپ کو ہی گھیر کر بیٹھا ہے تو کب سے

اب اپنے آپ سے خود کو رہائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔
میں تجھ کو جیت جانے کی مبارکباد دیتا ہوں

تو مجھ کو ہار جانے کی بدھائی کیوں نہیں دیتا
۔ ۔ ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔